Muhammadi Rohani Qafila

محمدی روحانی قافلہ

محمدی روحانی قافلہ

مغفرت کی دعائیں

مغفرت کی دعائیں

اللہ کے پیارے رسول ﷺ سے منقول گناہوں کی بخشش کی دعائیں۔

اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَاَتُوْبُ إِلَيْهِ

میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور میں اس سے تو بہ کرتا ہوں ۔ (صحيح البخاري۶۳۰۷ )

رَبِّ اغْفِرْ لِيْ خَطِيْئَتِيْ يَوْمَ الدِّيْنِ

اے میرے رب بدلے کے دن تو میری خطائیں بخش دینا۔(صحیح مسلم ۳۶۵)

اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ

اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف کر دے۔(سنن ترمذی ۳۵۱۳ )

سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ

پاک ہے تو اور تیری ہی تعریف ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور میں تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔ (صحيح مسلم ۱۰۸۶)

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاهْدِنِي ْوَعَافِنِيْ وَارْزُقْنِي

اے اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔ (صحيح مسلم ۲۶۹۲)

رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَىَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میری طرف رجوع فرما ، بلا شبہ تو بہت زیادہ تو بہ قبول کرنے والا، بہت رحم کرنے والا ہے۔(سنن ابی داود ۱۵۱۶)

اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظِيْمَ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَاَتُوْبُ إِلَيْهِ

میں اللہ تعالی سے معافی مانگتا ہوں وہ جس کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ زندہ ہے قائم ہے اور میں اس کی طرف تو بہ کرتا ہوں۔ (سنن الترمزي۳۵۷۷ )

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ كُلَّهُ دِقَّهُ وَجِلَّهُ وَأَوَّلَهُ وَ اٰخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ

اے اللہ میرے تھوڑے اور زیادہ، اگلے اور پچھلے، ظاہر اور چھے سب گناہ بخش دے۔ (صحیح مسلم ۲۱۶ )

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ْذَنْبِي ْوَاخْسَاْ شَيْطَانِيْ وَفُكَّ رِهَانِي وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِي الْأَعْلَى

اے اللہ میرے لیے میرا گناہ بخش دے، میرے شیطان کو ذلیل کر دے ، میری قید کو کھول دے اور مجھے اعلی وارفع مجلس کا ہم نشین کر۔(سنن ابی داود ۵۰۵۴)

سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُاَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَاتُوبُ إِلَيْكَ

اے اللہ تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں میں تجھی سے مغفرت چاہتا ہوں اور میں تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں۔(سنن ابی داود ۴۸۵۹)

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا اللَّهُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ، أَنْ تَغْفِرَ لِي ْذُنُوبِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ

اے اللہ بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ تو ایک بے نیاز ہے، جس سے نہ کوئی پیدا ہوا   اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا    اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے ، یہ کہ تو میرے گنا ہوں کو بخش دے کیونکہ تو بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔(سنن ابی داود )

اَللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ْ ظُلْمًا كَثِيْرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمُنِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيْمُ

اے اللہ بے شک میں نے اپنے نفس پر بہت زیادہ ظلم کیا اور تیرے سوا گنا ہوں کو کوئی بخش نہیں سکتا، پس مجھے بخش دے بخشش تیری طرف سے ہی ہے اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو بہت معاف کرنے والا، بہت رحم کرنے والا ہے۔ (صحیح مسلم۲۷۰۵)

اَللّٰهُمَّ اِنّى اَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَا فَاتِكَ مِنْ عُقُوْبَتِكَ وَاَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِىْ ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا اَثْنَيْتَ عَلَىٰ نَفْسِكَ

اے اللہ ابے شک میں تیری نارائستگی سے تیری رضا مندی کی اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں اور میں تجھ سے ( ڈر کر ) تیری ہی پتا میں آتا ہوں۔ میں تیری تعریف کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو ویسا ہی ہے جیسے کہ تو نے خود اپنی شنا بیان کی ہے۔(صحيح مسلم ۱۰۹۰)

اَللّٰهُمَّ اغْسِلُ عَنِّى خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِيْ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَّ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ

اے اللہ میری خطائیں اولے اور برف کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک صاف کیا اور میرے درمیان اور میری خطاؤں کے درمیان اتنی دوری کر دے جیسے تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری رکھی ہے۔ (صحيح البخاري ۶۳۶۸ )

سائیں سرکار سے رابطہ کریں

آپ سائیں سرکار سے براہ راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کریں۔

WhatsApp نمبر

رابطہ فارم