آج مورخہ ۹ اگست ۲۰۲۳ کو سالار قافلہ سفیر اسلام حضرت فقیر غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار سجادہ نشین درگاہِ لطیفیہ حضرت امام بری سرکار کی صدر پختون امن کمیٹی جاوید خان بنگش صاحب کے گھر بنگش ہاوس آمد ۔ جاوید خان بنگش صاحب نے اِس میٹینگ میں بتایا کہ سائیں سرکار صاحب جیسی شخصیت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ سائیں سرکار صاحب کے ہمراہ نائب سالار قافلہ فیضان علی حسنین اور ناظمِ اعلٰی مُحمدی روحانی قافلہ حافظ مُدثر حسنین صاحب بھی تھے ۔سائیں سرکار نے ملت اسلامیہ اور ملکی امن وسلامتی کے لیے خصوصی ددعا فرمائی سائیں سرکار نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ہماری کامیابی قرآن وسنت کے احکامات پر عمل پیرا ہونے سے ہے ۔ ترجمان درگاہِ لطیفیہ حضرت امام بری سرکار چک ملوک ناصر محمود مرزا
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.