فقیرغلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار،سجادہ نشین درگاہ لطیفیہ حضرت امام بری سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (چک ملوک)، محمدی روحانی قافلہ کے سالار اور عظیم صوفی بزرگ ہیں۔ آپ کی پیدائش چکوال کے نوائی گاؤں چک ملوک میں یکم اکتوبر ۱۹۶۴ ء کو ہوئی۔آپ کا تعلق عظیم دینی گھرانے سے تھا۔آپ گھر ہی سے دینی و دنیاوی تعلیمات سے سر شار ہوئے۔ شریعت و طریقت کی تمام تعلیمات اپنے والد گرامی سے حاصل کی۔
مختصر تعارف

فقیر نذیر حسین قادری المعروف مرشد سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ نے بیعتِ طریقت اپنے مرشد مربی حضرت فقیر نذیر حسین قادری المعروف مرشد سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاتھ پر ۱۹۷۰ ء میں کی جو کہ آپ کے والد گرامی بھی ہیں۔آپ کے مرشد نے آپ کو روحانی مدارج طے کروائے۔ سائیں سرکار صاحب کو ۲۱ جنوری ۱۹۸۳ء کو مرشد سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے خلافت ِ کلی ملی اور آپ کو محمدی روحانی قافلہ کا سالاراور سجادہ نشین درگاہ لطیفیہ حضرت امام بری سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (چک ملوک) مقرر کیا گیا۔

سالارِ محمدی روحانی قافلہ اور سلسلہِ خلافت
محمدی روحانی قافلہ قرآن و سنت، روحانی دینی دعوت کی تفرقہ بازی و سیاست سے پاک عالمی تحریک ہے جس کو حضرت امام بری سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ۱۰۵۲ھ میں قائم فرمایا۔ حضرت امام بری سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار کے جد ِ امجد سائیں فقیر محمد عنایت المعروف شاہ سرکار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو ۱۰۵۰ ھ میں خلافت کلی سے نوازا تھا وہاں سے یہ سلسلہ خلافت ۱۱ پیشواؤں سے ہوتی ہوئی بارویں نمبر پر سائیں سرکار کو عطا ہوئی۔ خلافت کا یہ سلسلہ ۱۴ واسطوں سے ہوتا ہوا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے اور۱۲ واسطوں سے امام المتقین علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہ الکریم تک پہنچتا ہے۔ اس طرح سلسلہ قادریہ لطیفیہ کے تمام بزرگان ِ دین کی تعداد ۳۸ ہے۔