Muhammadi Rohani Qafila

Dua Ki Qabuliat ki kiafiat

وہ کیفیات اور صفات کی حالتیں جن میں دعا قبول ہوتی ہے

وہ کیفیات اور صفات کی حالتیں جن میں دعا قبول ہوتی ہے

دعا کرنے والا مذکورہ ذیل حالتوں میں دعا کرے تو امید ہے کہ اللہ تعالی ضرور قبول فرمائیں گے :

۱) نماز کی اذان ہونے کے وقت (یعنی اذان سننے ،اذان کا جواب دینے، اور اذان کی دعا پڑھنے کے بعد دعا کرے)، (ابو داؤد ج ۱ ،۲۵۴)

۲) اذان اور تکبیر کے درمیان ( یعنی اذان واقامت کے درمیان جہاں بھی موقع مل جائے دُعا کرے)۔ (ترغیب والترھیب ج۱ ص۱۱۹)

۳) جو شخص کسی مصیبت یا سختی میں گرفتار ہو وہ حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کے بعد دعا کرے۔ (مستدرک حاکم)

۴) اللہ تعالی کی راہ اور جہاد میں صفیں باندھنے کی حالت میں دعا کرے ۔(ابن حبان، موطا امام مالک)

۵) جب گھمسان کی جنگ ہورہی ہو ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہوں اس حالت میں دعا کرے۔ (ترمذی ج ۲،ص ۱۸۷)

۶) فرض نمازوں کے بعد (یعنی جماعت سے نماز پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد) دعا کرے۔(ترمذی ، نسائی عن سہل بن سعد رضی اللہ عنہ) اور (نماز میں) سجدہ کے اندر مگر وہی دعا مانگے جو قرآن و حدیث میں آئی ہو۔ (مسلم ، نسائی عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)

۷) قرآن کریم کی تلاوت( سے فارغ ہونے )کے بعد ۔(ترمذی عن عمران بن حصین)

۸) خاص کر ختم قرآن کے بعد (خواہ خود ختم کیا ہو، خواہ کسی دوسرے نے)۔(طبرانی ،مرفوعا عن عمران و ابن ابی شیبہ موقوفا علی ابی لبابہ و مجاہد )

۹) خاص طور پر قرآن ختم کرنے والے کی دعا۔ (ترمذی، عن عمران بن حصین رضی اللہ عنہ)

۱۰) زمزم کا پانی پینے کی حالت میں (یعنی چاہ زمزم پر کھڑے ہو کر پانی پیئے اور دعا کرے)۔ (دار قطنی ج ۲، ص ۲۵۴ )

۱۱) مرنے والے کی جاں کنی کے وقت خواہ مرنے والا بھی دُعا کرے اور حاضرین بھی دعا کریں اسی طرح میت کے پاس آنے کے وقت دُعا کرے۔(مسلم ، سنن اربعہ عن اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا)

۱۲) مرغ کی اذان کے وقت (یعنی مرغ کی اذان سن کر دعا کرے)۔ (بخاری مسلم وغیرہ)

۱۳) مسلمانوں کے (دینی) اجتماعات میں ( ان مسلمانوں کے ساتھ یا تنہا دعا کرے) ۔(صحاح ستہ عن عطیقہ رضی اللہ عنہا)

۱۴) ذکر کی مجلسوں میں (خواہ ذکر اللہ کا حلقہ ہو خواہ درس قرآن و حدیث کا خواہ وعظ و نصیحت کا)۔ (بخاری مسلم ترندی ، نسائی عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)

۱۵) امام کے وَلَا الضَّالین کہنے کے بعد (بخاری ج ۲ ص ۹۴۷، مسلم ج۱ ص ۱۷۶ ، عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)

۱۶) میت کی آنکھیں بند کرنے کے وقت ۔(مسلم، ابوداؤد، ابن ماجه عن ام سلمه رضی اللہ عنہا)

۱۷) نماز کی اقامت (تکبیر) کے وقت ۔ (طبرانی عن مردویہ عن سہل رضی اللہ عنہ)

۱۸) بارش برسنے کے وقت ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب “الام” میں اس حدیث کو مرسلاً روایت کیا ہے ، اور فرمایا ہے کہ :
میں نے بہت سے علماء حدیث سے بارش برسنے کے وقت دعا قبول ہونے کی حدیث کو سنا اور حفظ کیا ہے ۔ (ابوداؤد ، طبرانی مردویہ عن سہل رضی اللہ عنہ)

۱۹) امام جزری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
کعبہ مکرمہ کو دیکھنے کے وقت (خواہ مکہ معظمہ پہونچکر پہلی مرتبہ دیکھے، یا جس وقت بھی خانہ کعبہ پر نظر پڑے دُعا کرے)۔(انزل الابرار ص ۴۵ ) ۔(ترمذی طبرانی عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)

۲۰) سورہ انعام میں جو ایک ساتھ دو مرتبہ اسم جلالت (اللہ جل شانہ ،کا نام) آیا ہے، ان دونوں کے بیچ میں دُعا کرے وہ آیتِ کریمیہ یہ ہے مِثٗلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ فرماتے ہیں ہم نے بہت سے علماء سے اس آیت کریمیہ میں اس جلالت کے درمیان دُعا کی قبولیت کا آزمودہ ہونا سنا اور یاد کیا ہے اور حافظ حدیث عبد الرزاق سغنی رحمۃ اللہ علیہ نے تو اپنی تفسیر میں شیخ عماد مقدسی رحمہ اللہ سے اس مقام پر دُعا کی قبولیت کی تصریح نقل کی ہے”۔

بقلم فقیر غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار

سائیں سرکار سے رابطہ کریں

آپ سائیں سرکار سے براہ راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کریں۔

WhatsApp نمبر

رابطہ فارم