Muhammadi Rohani Qafila

محمدی روحانی قافلہ

محمدی روحانی قافلہ

Dua Ki Qabuliat Ky Maqamaat

ان مقامات کا بیان جن میں دعا قبول ہوتی ہے

تمام مقدس مقامات۔ امام حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ نے اہل مکہ کے نام ایک خط لکھا ہے، اس خط میں وہ (مکہ معظمہ میں) دعا کے قبول ہونے کے یہ ۱۵ مقامات بیان کرتے ہیں :

۱) طواف (گاہ مطاف میں) میں۔

۲) ملتزم کے پاس خانہ کعبہ کا وہ حصہ ہے جس سے طواف کرنے والے چیٹتے ہیں، یہ حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازہ کے درمیان چار ہا تھ کے بقدر جگہ ہے ۔(نزل الابرار)

۳) میزاب (خانہ کعبہ کی چھت کے پرنالہ) کے نیچے۔

۴) بیت اللہ کے اندر (نزل الابرار ۴۵ )

۵) چاہ زمزم کے پاس ۔ (دار قطنی ج۲،۲۵۴)

۶) صفا اور مروة (پہاڑیوں )پر ۔ (مسلم حدیث نمبر ۲۱۸)

۷) مسعیٰ (صفا اور مروہ کے درمیان دوڑنے کی جگہ) ہیں ۔ (ابوداؤد نمبر ۲۰۵)

۸) مقام ابراھیم کے پیچھے۔ (نزل الابرار ۴۵ )

۹) (میدان) عرفات میں (جہاں ۹ ذی الحجہ کو زوال کے بعد سے غروب تک ٹھہرتے ہیں، اور یہی حج کا اصلی رکن ہے) ۔ (موطا امام مالک ج ۴۲۲)

۱۰) مزدلفہ میں (جہاں حجاج عرفات سے واپس آکر مغرب و عشا کی نماز پڑھتے ہیں اور رات گزارتے ہیں)۔ (مسلم ج ۲ ص ۱۸۹)

۱۱) مِنٰی میں (جہاں دسویں تاریخ کو حاجی حمروں پر کنکریاں مارتے، قربانی کرتے ہیں)۔ (نسائی ج ۵ ص ۲۷۴ )

۱۲) ۱۳ و ۱۴ و ۱۵ تینوں حمروں کے پاس( یہ تین ٹیلے ہیں جن پر حاجی کنکریاں مارتے ہیں)۔ (نسائی)

امام جزری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں :-

۱۳) اگر نبی علیہ الصلوۃ والسلام (کے روضہ اقدس) کے پاس دُعا قبول نہ ہوگی تو پھر کس جگہ قبول ہوگی یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا روضہ اقدس تو دعا قبول ہونے کا وہ مقدس مقام ہے کہ اس کو تو سر فہرست (سب سے پہلے شمار) ہونا چاہیئے۔

۱۴) باقی ملتزم کے پاس دُعا کی قبولیت کی ایک حدیثِ مسلسل بھی ہمیں مکہ کے راویوں سے پہونچی ہے۔ (نزل الابرار ۴۵)

بقلم فقیر غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار

سائیں سرکار سے رابطہ کریں

آپ سائیں سرکار سے براہ راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کریں۔

WhatsApp نمبر

رابطہ فارم