Muhammadi Rohani Qafila

Dua Ki Qabuliat Waly Log

دُعاکی قبوليت والےلوگ

ا ن لوگوں کا بیان جنی دعا بارگاہِ الہی میں جلد قبول ہوتی ہیں : 

(احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ )مذکورہ ذیل لوگوں کی دعائیں خاص طور پر قبول ہوتی ہیں

۱) مجبور ولاچار اور بے لیس لوگ ۔ (سورۃ النمل آیت ۶۲)

۲) مظلوم اور ستم رسیدہ لوگ ( ایک روایت میں ہے کہ) اگر چہ وہ گنہگار ہوں (ایک روایت میں ہے )اگر چہ وہ کافر ہی ہوں ۔ (ابو داؤد ج ۱ ص ۲۲۲ )

۳) باپ کی دعا اپنی اولاد کے لیے۔ (ابو داؤد ج ص ۲۲۳ )

۴) امام عادل کی دُعا عدل و انصاف کرنیوالے خلیفہ یا بادشاہی حکمراں کی دعا اپنی رعایا کے لیے۔(بخاری)

۵) ہر نکو کار آدمی کی دعا ۔ ( بخاری ، نسائی)

۶) ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنیوالی خدمت گذار اولاد کی دعا( اپنے ماں باپ کے لئے)۔ (نزل الابرار۲۶)

۷) مسافر کی دعا ۔ (ابوداؤدج ۱ ،ص ۲۲۲ )

۸) روزہ دار کی دعا روزہ افطار کرنے کے وقت ۔ (ابن حبان ج 2 ص ۱۳۱ )

۹) ایک مسلمان کی دعا اپنے دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اس کے پس پشت۔ (مسلم ج ۲ ص ۳۵۲)

۱۰) ہر مسلمان کی دعا جب تک کہ وہ کسی ظلم کرنے یا قطع رحمی( قرابتداروں کی حق تلفی )کی دعانہ کرے یا ( دعا کر کے اظہار مایوسی یا شکایت کے طور پر) یہ نہ کہے میں نے دعا مانگی تھی وہ قبول ہی نہیں ہوئی۔(بخاری)

ایک حدیث میں آیا ہے کہ : اللہ تعالی کے کچھ عذاب جہنم سے آزاد کردہ بندے ہیں جن میں سے ہر ایک کی دن رات میں ایک دعاء، ضرور قبول ہوتی ہے۔

بقلم فقیر غلام حسنین قادری المعروف سائیں سرکار

سائیں سرکار سے رابطہ کریں

آپ سائیں سرکار سے براہ راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ذرائع کا استعمال کریں۔

WhatsApp نمبر

رابطہ فارم