Itikaaf Registration
اعتکاف کی فضیلت
حضور ﷺ کا معمول تھا کہ ہر رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف کیا کرتے
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا رِوایت فرماتی ہیں کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم رَمَضانُ المبارَک کے آخری عشرہ (یعنی آخری دس دن) کا اِعتکاف فرمایا کرتے۔ یہاں تک کہا للہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو وفاتِ(ظاہری) عطا فرمائی۔ پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بعد آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات اعتکاف کرتی رہیں ۔ (بُخاری ج۱ص۶۶۴حدیث۲۰۲۶)
فضائل ِ اعتکاف
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم:’’جو شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا وخوشنودی کیلئے ایک دن کااعتکاف کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے اورجہنّم کے درمیان تین خندقیں حائل کردے گا ہر خندق کی مسافت(یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہوگی۔‘‘ (مُعْجَم اَ وْسَط ج۵ص۲۷۹حدیث ۷۳۲۶)
اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے رِوایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ہے :’’جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔‘‘ (جامعِ صَغِیر ص۵۱۶حدیث۸۴۸۰)
فرمانِ مصطفی ﷺ : ’’جس نے رَمَضانُ الْمُبارَک میں دس دن کا اعتکاف کرلیاوہ ایسا ہے جیسے دوحج اوردوعمرے کئے۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۴۲۵حدیث ۳۹۶۶)
جامع مسجد گلستان رسول ﷺ، مرکز محمدی روحانی قافلہ سہالہ اسلام آباد میں اعتکاف کرنے کےلیے نیچے دیے گۓ فارم کو پُر کریں۔ ہمارا نمائندہ جلد آپ سے رابطہ کرے گا۔